بھمبر کی خبریں 23.06.2013
Posted on June 23, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بھمبر پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں محمد حنیف کو گرفتار کرلیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں محمد حنیف کو گرفتار کرلیا مقدمہ درج ملزم حوالات بند تفصیلات کیمطابق سٹی تھانہ پولیس بھمبر کے ایڈیشنل SHO سردار نعمان نے بھو توسیال کے مقام پر ناکہ لگا کر گاڑیوں اور آنے جانے والے مسافروںکی چیکنگ شروع کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک شخص محمد حنیف ولد محمد حفیظ سے 12 بور بندوق بغیر لائسنس پکڑلی ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں FIR درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ پولیس ککرالی کے SHO نے بھمبر پولیس کے پیٹی بھائیوں کو 6گھنٹے یرغمال بنائے رکھا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ پولیس ککرالی کے SHO نے بھمبر پولیس کے پیٹی بھائیوں کو 6 گھنٹے یرغمال بنائے رکھا تفصیلات کیمطابق سٹی پولیس بھمبر کے ایک آفیسر نے چھ پولیس ملازمین کے ہمراہ گزشتہ روز تھانہ ککرالی کی حدود کوٹلہ کے مقام سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو متعلقہ تھانے کو بغیر اطلاع کیے گرفتار کرکے لا رہی تھی کہ اسی اثناء میں کوٹلہ سے مقامی لوگوں نے تھانہ ککرالی کے SHO کو فون کر کے اطلاع دی کہ سول کپڑوں میں ملبوس اشخاص ایک شخص کو کوٹلہ سے اٹھا کر بھمبر کی طرف جارہے ہیں جس پر تھانہ ککرالی کے SHO ذوالفقار ورک نے تھانہ کی حدود میں فوری طور ناکہ بندی کروا دی اسی دوران جب بھمبر پولیس گرفتار ملزم کے ہمراہ چڑیاولہ چیک پوسٹ پر پہنچے تو ناکہ پر موجود SHO تھانہ ککرالی نے بھمبر پولیس کے ملازمین کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا اور تھانہ ککرالی لیکر جاکر حوالات میں بند کر دیا بھمبر پولیس کا آفیسر اور ملازمین SHO کو اپنے سرکاری کارڈ اور سرکاری حیثیت بتاتے رہے لیکن SHO ککرالی نے ایک نہ سنی اور کہاکہ میرے تھانہ کی حدود سے بغیر اطلاع دیے ایک شخص کو تم نے اغواء کیا ہے لہٰذا تمارے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا جائیگا جب اس واقعہ کی اطلاع ضلعی انتظامیہ بھمبر کو ہوئی تو انہوں نے متعلقہ SHO سے رابطہ کر کے اپنے ملازمین چھڑوانے کی کوشش کی لیکن SHO نے ملازمین کو چھوڑنے سے انکار کر دیا 6گھنٹے تک بھمبر پولیس کے ملازمین تھانہ ککرالی کی حوالات میں یرغمال بنے رہے جنہیں آزادکشمیر کی اعلیٰ انتظامی و حکومتی سطح پر مداخلت کرکے چھڑایا گیا چھوڑے گئے ملازمین کو SHO ککرالی نے یہ وارننگ دیکر بھیجا کہ آج میں تمہارے اعلیٰ حکام کے مطالبہ پر چھوڑ رہا ہوں آئندہ اگر میرے علاقہ میں بغیر اطلاع کیے کسی شخص کو میرے تھانہ کی حدود سے اٹھانے کی کوشش کی تو میں تمہارے خلاف اغواء کی FIR درج کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عرب ممالک سے ڈیڈ باڈی کا دودوماہ بعد پاکستان آنا انتہائی افسوس ناک اور زیادتی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عرب ممالک سے ڈیڈ باڈی کا دو دو ماہ بعد پاکستان آنا انتہائی افسوس ناک اور زیادتی ہے یورپ سے ڈیڈ باڈی چند ایام میںپاکستان آجاتی ہے عرب ممالک اسلامی ہونے کے باوجود ڈیڈ باڈی کی روانگی میں تاخیر کرتے ہیں ان خیالات کااظہار بھمبر کے اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری محمد نواز اور ماجد کھوکھر نے کیا انہوںنے کہاکہ عرب ممالک اسلامی ممالک ہیں جہاں سے ڈیڈ باڈی جلدی آنے بجائے تاخیر سے آتی ہے جبکہ غیر اسلامی ممالک سے ڈیڈ باڈی جلد سے جلد آتی ہے انہوںنے کہا کہ ہم عرب ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے قوانین میں ترامیم کریں اور ڈیڈ باڈی کو جلد سے جلد پاکستان روانہ کرنے کا قانون بنائیں تاکہ عرب ممالک میں مقیم اوورسیز کمیونٹی میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر میں ٹریفک کے نظام میںکافی حد تک بہتری آئی ہے حادثات اور لڑائی جھگڑوں میں نمایاں کمی آئی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں ٹریفک کے نظام میں کافی حد تک بہتری آئی ہے حادثات اور لڑائی جھگڑوں میں نمایاں کمی آئی ہے اس کا تمام تر کریڈٹ ڈسٹرکٹ انچارج ٹریفک پولیس رانا رضوان کے سرجاتا ہے ان خیالات کا اظہار بھمبر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت انتظار سلیم گیٹو نے کیا انہوں نے کہاکہ جب سے رانا ارضوان نے بھمبر ٹریفک کا چارج سنبھالا ہے تب سے لیکر بھمبر کے اندر ٹریفک کے نظام میں کافی حد تک بہتری آئی ہے عوام علاقہ کا ٹریفک پولیس کے اوپر اعتماد بحال ہوا ہے انچارج ٹریفک نے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے آئے روز کے حادثات اور لڑائی جھگڑوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے ٹریفک نظام کا بہتر بنانے پر اہم انچارج ٹریفک پولیس ضلع بھمبر اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر اور گردونواح میںبجلی کی باربار ٹرپنگ سے لوگوں کے لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس کی اشیاء جل گئی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر اور گردونواح میں بجلی کی باربار ٹرپنگ سے لوگوں کے لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس کی اشیاء جل گئی کم وولٹیج کی وجہ سے اے سی، فریج، استری، پانی کی موٹریں، کمپیوٹر نے چلنے سے جواب دیدیا تفصیلات کیمطابق محکمہ برقیات بھمبرکی طرف سے بھمبر اور گردو نواح میں دن بھر وقفہ وقفہ سے بجلی کی ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے بار بارٹرپنگ سے لوگوں کی لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس کی اشیاء اے سی، فریج ،ٹی وی ،پانی کی موٹریں، کمپیوٹر، استری، انرجی سیورا یئرکولر ،پنکھے وغیرہ جل گئے جبکہ محکمہ برقیات کی طرف سے بجلی کی بار بار ٹرپنگ کیساتھ ساتھ کم وولٹیج کا سلسلہ بھی پورے عروج پر ہے محکمہ برقیات کی طرف سے لوگوں کو 180 سے بھی کم وولٹیج بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے لوگوں کے فریج، اے سی، پانی کی موٹریں، استری نہیں چل رہی گرمی کے موسم میں کم وولٹیج اور بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بھمبرکے عوام نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر اور گردونواح میںبجلی بار بار ٹرپنگ کو روکنے اور وولٹیج کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔