سوئی (جیوڈیسک) بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا۔ جوابی کارروائی میں فراری کمانڈر سمیت چھ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق سوئی کے علاقے مٹ میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
ایف سی کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ فورسز نے ان کا تعاقب کیا مٹ در ریجن نالہ کے مقام پر فائرنگ کے تبادلے میں فراری کمانڈر سپر سمیت چھ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ ایف سی نے تیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔