گلگت میں غیرملکی سیاحوں کے قتل کی شدید مذمت، دہشت گردی کی کاروائیوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، رائو ناصرعلی خان
Posted on June 23, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور : سینئر نائب صدرمسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء رائو ناصر علی خان میئو، میڈیا سیکرٹری لاہور امتیاز علی شاکر نے گلگت میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کی کاروائیوںمیں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جا رہا ہے، حکومت دہشت گردی کی روک تھام کے لئے فوری اقدام کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں قتل ہونے والے غیر ملکی سیاحوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا، رائو ناصر علی خان مئیو نے مزید کہا کہ انشاء اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک سے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، اور پاکستان پھر سے امن کا گہوارا بنے گا، جس میں بیرون ممالک سے سیاح بھی سیر و تفریح کے لئے آئینگے۔