چیمپئینز ٹرافی : فائنل بارش کے سبب تاخیر کا شکار

Chamption Trophy Rain

Chamption Trophy Rain

چیمپیئنز ٹرافی کے فیصلہ کن معرکے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی دہے۔ میچ بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہے۔ برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلش کپتان ایلسٹر کک نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے لئے میزبان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اسٹیون فن کی جگہ ٹم بریسنن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ انگلینڈ کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ بھارت دوہزار دو میں سری لنکا کے ساتھ مشترکہ چیمپئین رہ چکا ہے۔ انگلینڈ اب تک اس ٹائٹل سے محروم ہے۔