پشاور: مترا میں ایک شخص ریموٹ کنٹرول بم سے ہلاک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) کے نواحی علاقے مترا میں ذاتی دشنمی کی بنا پر ایک شخص کو ریموٹ کنٹرول بم سے ہلاک کر دیا گیا۔ فضل ہادی کو اس وقت دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جب وہ صبح نماز فجر کے بعد اپنے زخمی بھائی کی عیادت کے لئے پشاور آرہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل مقتول کے بھائی کو بھی مخالفین نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا جو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔