پاکستان میں چینی سیاحوں کی حفاظت کو یقین بنایا جائے، چین

China

China

چین (جیوڈیسک) چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے، چینی وزارت خارجہ کا کہناہیکہ پاکستان میں چینی سیاحوں کی حفاظت کو یقین بنایا جائے۔

بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے بیان میں گلگت میں سیاحوں پرہونیوالے حملیکی شدید مذمت کی گئی ہے اور حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پراظہار افسوس کیا گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کیاہلکار پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پاکستانی حکام سے کہا گیا ہے کہ بچ جانیوالے چینیوں کی خصوصی حفاظت اور دیکھ بھال کی جائے۔ چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہیکہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔