لاہور: 5 سو روپے کے تنازع پر دکاندار قتل

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پانچ سو روپے کے تنازع پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دکاندار کو قتل کر دیا۔ لاہور کے علاقے چوہنگ میں نا معلوم شخص نے علی حسن نامی دکاندار سے پانچ سو روپے کا کھلا مانگا۔

کھلے پیسے دینے کے بعد جب دکاندار نے پانچ سو روپے کا مطالبہ کیا تو ملزم نے ساتھیوں سے ملکر فائرنگ کر دی جس سے علی حسن موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا باپ منور اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔