پنجاب کے 12 اضلاع میں انسداد خسرہ مہم آج سے شروع ہو گی

Measles Campaign

Measles Campaign

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے صوبے کے بارہ اضلاع میں انسداد خسرہ مہم آج سے شروع ہو رہی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی انسداد خسرہ مہم چار جولائی تک جاری رہے گی۔

مہم فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، قصور، مظفر گڑھ، لیہ، میانوالی، راجن پور، بھکر، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں چلائی جائے گی۔ مہم کے دوران چھ ماہ سے دس سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔