یوکرائن کے وزیر اعظم نے سیاحوں کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی

PM Ukraine

PM Ukraine

یوکرائن (جیوڈیسک) یوکرائن کے وزیر اعظم مائیکولا ازاروف نے پاکستان میں ہلاک ہونے والے سیاحوں کی ہلاکت کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

انٹرایجنسی رسپانس ٹیم پاکستان میں دہشت گردی کے واقعہ میں یوکرائن کے شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرے گی اور سوگوار خاندانوں کی مدد کرے گی۔ یوکرائن کی حکومت اپنے شہریوں کی لاشوں کو یوکرائن لے جانے کے انتظامات کرنے کے علاوہ سوگوار خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرے گی جبکہ یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکویچ نے سانحے میں ہلاک ہونے والے سیاحوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے