عراق میں پرتشدد حملے، 30 افراد ہلاک

Iraq

Iraq

عراق (جیودیسک) بغداد عراق میں متعدد حملوں میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تشدد کا بدترین واقعہ دارالحکومت بغداد سے شمال کی طرف پیش آیا۔ اس علاقے میں ایک شیعہ مسسجد کے سامنے ایک خود کش بم حملہ آور نے خود کو بم سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

ادھر شمالی عراقی شہر موصل میں ایک اور خود کش بم حملے میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صوبے انبار میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والا حملہ چار افراد کی ہلاکت کا سبب بنا۔

عراق گزشتہ چند ماہ سے دوبارہ تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ شیعہ آبادی والے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان حملوں کا ذمہ دار زیادہ تر انتہا پسند سنی مسسلمانوں کو ٹھہرایا جاتا ہیجو بغداد کی شیعہ حکومت کو کسی طور تسلیم نہیں کر رہے ہیں۔