ہاکی ورلڈ لیگ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج ملائیشیا روانہ ہوگی

Hockey World League

Hockey World League

کراچی (جیوڈیسک) ہاکی ورلڈ لیگ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم آج ملائیشیا روانہ ہوگی۔ ہاکی ورلڈ لیگ انتیس جون سے ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں منعقد ہو گی۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں آئندہ سال ہالینڈ میں ہونیوالے ہاکی ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔پاکستانی ٹیم گروپ بی میں ملائیشیا، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے ہمراہ موجود ہے ۔ٹیم پہلا میچ انتیس جون کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی ۔محمد عمران کی قیادت میں ٹیم آج رات کراچی سے ملائیشیا روانہ ہو گی۔