اسلام آبا (جیوڈیسک) اسلام آبا جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج اردن روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج پیر کو اردن روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ونگ کمانڈر عبدالوہاب مروت کے مطابق یہ چیمپئن شپ 25 سے 29 جون تک اردن میں کھیلی جائے گی۔
جس میں پاکستانی ٹیم مینز انڈر 19 کے مقابلوں کیلئے طیب اسلم اور علی بخاری حصہ لیں گے جبکہ عماد فرید اور بلال ذاکر کو ٹیم میں اضافی طور پر رکھا گیا ہے۔ خواتین انڈر 17 کے مقابلوں میں سعدیہ گل اور مدنیہ ظفر حصہ لیں گی۔
قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 15 جولائی کو پولینڈ روانہ ہوگی۔ یہ چیمپئن شپ 16 سے 21 جولائی تک وارسا میں کھیلی جائے گی جس کیلئے پاکستانی ٹیم میں علی بخاری، طیب اسلم اور حماد فرید شامل ہیں جبکہ بلال ذاکر اور اسرار احمد کو ٹیم میں اضافی طور پر رکھا گیا ہے۔