اے آر رحمان کی مدھر دھنوں نے رانجھنا کو کامیاب بنا دیا

Ranjha

Ranjha

ممبئی (جیوڈیسک) اے آر رحمان کی مدھر دھنوں نے بالی وڈ فلم رانجھنا کو کامیابی کی سیڑھی پر چڑھا دیا، فلم بینوں نے تامل ہیرو دھنوش کی جاندار اداکاری پر دل کھول کرداد دی۔ رانجھنا ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو لڑکپن میں ہی محبت کے سحر میں گرفتا رہو جاتا ہے۔ اپنی محبوبہ کا دل جیتنے کیلئے ہرجتن کرتاہے یہاں تک کہ خطرناک غنڈوں کے سامنے بھی ڈٹ جاتاہے۔

ہیروکا کردار تامل فنکار دھنوش سے ادا کیا ہیجن کی خوبصورت اداکاری پر فلم بین عش عش کر اٹھے۔ فلم کی سب سے خوبصورت بات آسکر ایوارڈ یافتہ بالی وڈ موسیقار اے آررحمان کی رس گھولنے والی موسیقی ہے۔ خوبصورت موسیقی، شاندار اداکاری اور بہترین پروڈکشن کیباعث رانجھنا کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔