پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں دلہ زاک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔ ڈی ایس پی امان اللھ گھر سے نکل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔
فوری طور پر انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم فوری طورپر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔