نئی دہلی (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری قطر سے 3 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ بھارت ہے۔ دہلی پہنچنے پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا افغانستان کے انتخابات 2014 میں مرکزی کردار ہوگا۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت افغانستان میں ہونے والے انتخابی عمل کو مزید بہتر بنا سکتی ہے، جبکہ بھارت افغانستان میں شفاف نظام کے قیام اور مسائل کے حل میں بھی کردار ادا کرسکتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کل بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے۔