جیل میں قید ”منا بھائی” اپنے بیوی بچوں کی روز کی خبر رکھتے ہیں کہ ان کے گھر میں کیا چل رہا ہے اور بچے کیا کرتے ہیں۔
ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی سنجے دت اپنی بیوی سے کتنا پیار کرتے ہیں اس کا اندازاہ اس بات سے ہوتا ہے کہ جیل میں قید سنجو بابا روزانہ اپنی بیگم مانیتا دت کو خط لکھتے ہیں۔ صرف یہ ہی نہیں مانیتا بھی انھیں روزانہ جواب دیتی ہیں۔
گھریلو معاملات کے علاوہ آس پاس کی بھی خبریں بھی سنجو بابا کو دی جاتی ہیں۔ 16 مئی سے سنجے دت پونے کی یرودا جیل میں قید ہیں۔ خط و کتابت کا یہ سلسلہ پہلے دن سے چل رہا ہے۔ سنجے کو یہاں 42 مہینے تک رہنا ہے ہیں۔