شب برات آ تے ہی تلہ گنگ اور اس کے گردو نواح کے دیہاتو ں میں آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے
Posted on June 24, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : شب برات آتے ہی تلہ گنگ اور اس کے گردو نواح کے دیہاتوں میں آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ منچلے نوجوان گلیوں میں ماچس بم چلا کر بچوں بوڑھوں اور خواتین کو بھی تنگ کرتے نظر آتے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے پولیس آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کر یک ڈائون کرے اور اْن کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔