آزاد کشمیر کی خبریں 23-6-2013
Posted on June 24, 2013 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبرپولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں محمد حنیف کو گرفتار کرلیا
بھمبر(جی پی آئی )بھمبر پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں محمد حنیف کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج ملزم حوالات بند تفصیلات کیمطابق سٹی تھانہ پولیس بھمبر کے ایڈیشنل SHOسردارنعمان نے بھوتوسیال کے مقام پر ناکہ لگا کر گاڑیوں اور آنے جانے والے مسافروں کی چیکنگ شروع کررکھی تھی کہ اس دوران ایک شخص محمد حنیف ولد محمد حفیظ سے 12بور بندوق بغیر لائسنس پکڑلی ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میںFIRدرج کرکے ملزم کو حوالات میںبند کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عرب ممالک سے ڈیڈ باڈی کا دودوماہ بعد پاکستان آنا انتہائی افسوس ناک اور زیادتی ہے :چوہدری محمد نواز
بھمبر(جی پی آئی)عرب ممالک سے ڈیڈ باڈی کا دودوماہ بعد پاکستان آنا انتہائی افسوس ناک اور زیادتی ہے یورپ سے ڈیڈ باڈی چند ایام میںپاکستان آجاتی ہے عرب ممالک اسلامی ہونے کے باوجود ڈیڈ باڈی کی روانگی میں تاخیر کرتے ہیں ان خیالات کااظہار بھمبر کے اوورسیزکشمیری راہنما چوہدری محمد نواز اور ماجد کھوکھر نے کیا انہوںنے کہاکہ عرب ممالک اسلامی ممالک ہیں جہاں سے ڈیڈ باڈی جلدی آنے بجائے تاخیر سے آتی ہے جبکہ غیر اسلامی ممالک سے ڈیڈ باڈی جلد سے جلد آتی ہے انہوںنے کہاکہ ہم عرب ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے قوانین میں ترامیم کریں اور ڈیڈ باڈی کو جلد سے جلد پاکستان روانہ کرنے کا قانون بنائیں تاکہ عرب ممالک میںمقیم اوورسیز کمیونٹی میںپائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیںٹریفک کے نظام میںکافی حد تک بہتری آئی ہے :سلیم گیٹو
بھمبر(جی پی آئی )بھمبرمیںٹریفک کے نظام میںکافی حد تک بہتری آئی ہے حادثات اور لڑائی جھگڑوں میںنمایاں کمی آئی ہے اس کا تمام تر کریڈٹ ڈسٹرکٹ انچارج ٹریفک پولیس رانا رضوان کے سرجاتا ہے ان خیالات کااظہار بھمبر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت انتظار سلیم گیٹو نے کیا انہوںنے کہاکہ جب سے رانا ارضوان نے بھمبر ٹریفک کا چارج سنبھالا ہے تب سے لیکر بھمبر کے اندر ٹریفک کے نظام میںکافی حد تک بہتری آئی ہے عوام علاقہ کا ٹریفک پولیس کے اوپر اعتماد بحال ہوا ہے انچارج ٹریفک نے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک پولیس کی نیک نامی میںاضافہ کیا ہے آئے روز کے حادثات اور لڑائی جھگڑوں میںبھی نمایاں کمی آئی ہے ٹریفک نظام کا بہتر بنانے پر اہم انچارج ٹریفک پولیس ضلع بھمبر اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کی باربار ٹرپنگ سے لوگوں کے لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس کی اشیا جل گئی
بھمبر(جی پی آئی)بھمبر اور گردونواح میں بجلی کی باربار ٹرپنگ سے لوگوں کے لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس کی اشیا جل گئی کم وولٹیج کی وجہ سے اے سی ،فریج ،استری ،پانی کی موٹریں ،کمپیوٹر نے چلنے سے جواب دیدیا تفصیلات کیمطابق محکمہ برقیات بھمبرکی طرف سے بھمبر اور گردو نواح میں دن بھر وقفہ وقفہ سے بجلی کی ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے بار بارٹرپنگ سے لوگوںکی لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس کی اشیا اے سی ،فریج ،ٹی وی ،پانی کی موٹریں ،کمپیوٹر ،استری ،انرجی سیور ،ایئرکولر ،پنکھے وغیرہ جل گئے جبکہ محکمہ برقیات کی طرف سے بجلی کی باربار ٹرپنگ کیساتھ ساتھ کم وولٹیج کا سلسلہ بھی پورے عروج پر ہے محکمہ برقیات کی طرف سے لوگوںکو 180سے بھی کم وولٹیج بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے لوگوںکے فریج ،اے سی ،پانی کی موٹریں ،استری نہیں چل رہی گرمی کے موسم میں کم وولٹیج اور باربارٹرپنگ کی وجہ سے لوگوںکو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بھمبرکے عوام نے محکمہ برقیات کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر اور گردونواح میںبجلی باربار ٹرپنگ کو روکنے اور وولٹیج کی کمی کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔