اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی

Akbar Bugti

Akbar Bugti

کوئٹہ(جیوڈیسک) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی، پولیس نامزد ملزمان پرویز مشرف ،شوکت عزیز کو پیش نہ کر سکی۔

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پولیس پرویز مشرف اور شوکت عزیز سمیت دیگر ملزمان کو پیش نہ کر سکی۔ صدر پرویز مشرف کے خلاف نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج کی چھٹی کے باعث سیشن جج کوئٹہ محمد نواز شاہوانی کی عدالت میں ہوئی۔

سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے اپنے بیان قلمبند کرائے۔ عدالت میں نامزد ملزم سابق صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی پیش ہوئے۔ وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولیس دیگر نامزد ملزمان پرویز مشرف، شوکت عزیز، اویس احمد خان غنی، عبدالصمد لاس کو پیش نہ کر سکی۔ مقدمے کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔