ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سیمرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی۔ کندھر ناتھ ویلی جسے مندروں کا شہر کہا جاتاہے، ان دنوں شدید بارشوں کی زد میں ہے۔
یہاں ہزاروں ہندو یاتری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنس گئے ہیں جبکہ تین ہزار افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ بدری ناتھ میں انیس ہزار افراد درختوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ریسکیوٹیمیں پولیس اور فوج کی مدد سے لوگوں کو اس مصیبت سے نکالنے میں مصروف ہیں۔