بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹائن فرسٹ ڈویژن فٹ بال میچ میں سین مارٹن کلب کو مسلسل شکستوں اور خراب درجہ بندی کے باعث ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں کھیلے گئے فٹ بال میچ میں ریور پلٹ نے سین مارٹن کلب کو یکطرفہ مقابلے میں تین ایک سے ٹھکانے لگایا۔
ارجنٹائن جونیئرز نے فرسٹ ڈویژن کے مقابلے میں شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔فاتح ٹیم کی جانب سے سٹرائیکر کارلوس لیونا، لیونل اور لوئس نے ایک ایک گول سکور کیا۔ سات بار کے ساتھ امریکن کلب چیمپئن سان مارٹن کلب کو مسلسل ناقص پرفارمنس کے باعث فرسٹ ڈویژن ایونٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔