گردشی قرضے 12 اگست تک ختم کردینگے، وفاقی وزیرخزانہ

Federal Finance

Federal Finance

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہیکہ حکومت گردشی قرضے بارہ اگست تک اتار دے گی اور نئے نوٹ کسی صورت نہیں چھاپے جائیں گے اس سے معیشت میں تباہی آئے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کے بارہ سو اڑسٹھ ارب نواسی کروڑ سے زائد کے مطالبات زر پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ضرورت کی بنیادی اشیا پر جی ایس ٹی میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ حکومت مجسٹریسی نظام کو بحال کرکے اضافی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی۔

اکتیس مئی تک کے گردشی قرضوں کا حجم پانچ سوآٹھ ارب روپے تھا۔ جسے ساٹھ دنوں کے اندر ختم کر دیں گے اور جون تک نجی سیکٹر کو تین سو سترارب روپے کے قرضیادا کر دیں گے۔ آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل کرنا ہمارا حق ہے۔ ڈکٹیشن نہیں لیں گے بلکہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے۔