آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن نہیں لینگے۔ اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 12 اگست تک تمام گردشی قرضے ختم کر دیئے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے ،ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ 31 مئی تک گردشی قرضوں کا حجم 508 ارب روپے ہے۔

30 جون تک نجی سیکٹر کو 370 ارب روپے کے قرضے ادا کردیں گے۔ انہوں نے کہا 12 اگست تک تمام گردشی قرضے ختم کردیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کرنا ہمارا حق ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے گی۔

اور ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا ملک کو ڈیفالٹر نہیں بنانا چاہتے، سابقہ حکومت کے لئے گئے قرضوں کو واپس کیا جائے گا، انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے ہونے والا سمجھوتے پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کیا گیا سمجھوتہ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا جائے گا