شام کے تنازعہ پر فرانسیسی صدر اور اردن کے بادشاہ کی دارلحکومت امان میں ملاقات ہوئی۔ فرانسیس صدر نے شام کے تنازعے کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیش کش کر دی ہے۔
فرانسیسی صدر کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں فرانسیسی صدر اور اردن کے بادشاہ نے مشرق وسطی بلخصوص شام کے تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔ ہولینڈ کا کہنا تھا کہ وہ شامی مہاجرین کو پناہ دینے والے ملکوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اردن کی شامی پناہ گزینوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سب سے پہلے فرانس نے امداد کی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فرانس اور اردن ، فلسطین اور اسرایئل کے حل طلب معاملہ پر بھی متفق ہیں۔ فرانسیسی صدر مشرق وسطی کے حالیہ دورے میں دوحہ میں جی الیون اجلاس میں بھی شرکت کرینگے۔