گردشی قرضے ختم کرنے کیلئے نجی سیکٹر کو 370 ارب روپے دینگے، وزیرخزانہ

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 12 اگست تک تمام گردشی قرضے ختم کر دیئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے ، ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 31 مئی تک گردشی قرضوں کا حجم 508 ارب روپے ہے۔

30 جون تک نجی سیکٹر کو 370 ارب روپے کے قرضے ادا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا 12 اگست تک تمام گردشی قرضے ختم کردیں گے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کرنا ہمارا حق ہے ، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے گی اور ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا ملک کو ڈیفالٹر نہیں بنانا چاہتے ، سابقہ حکومت کے لئے گئے قرضوں کو واپس کیا جائے گا، انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے ہونے والا سمجھوتے پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کیا گیا سمجھوتہ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا جائے گا۔