شام میں کشیدگی برقرار ہے اور حزب اللہ اور بشار الاسد کے چونتیس اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ باغیوں نے پانچ ایرانی گرفتار کرلئے ہیں۔ سرکاری فوج کے حملے میں دسیوں جاں بحق ہونے کی اطلاع بھی ہے۔
شامی انقلاب کونسل کے زرائع آفس کے مطابق اپوزیشن جنگجووں پر مشتمل جیش الحر نے شامی صدر کے حامی چونتیس جنگجوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ شام کی سرکاری فوج نے جیش الحر کی پیش قدمی روکنے کے لئے مختلف علاقوں میں گولا باری کی۔ ادھر شامی انقلاب کی جنرل کونسل نے حلب کی الراشدین کالونی کے وسیع علاقے کا کنڑول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔
شامی زرائع سینٹر نے بتایا ہے کہ درعا میں سرکاری فوج کے حملے میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ شامی حزب اختلاف کے جنگجوں نے دارالحکومت دمشق میں دو سیکیورٹی کمپانڈز پر بم داغے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔