پاکستان (جیوڈیسک) عالمی اورمقامی سطح پر منڈیوں میں کپاس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ال پاکستان کاٹن جینزر ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر احسان الحق کے مطابق نئی فصل کی قیمت چار سو روپے کمی کے بعد چھ ہزار چھ سو روپے فی من جب کہ پرانی فصل کی فی من قیمت میں دو سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی سی جی اے کے سینئر ممبراحسان الحق کے مطابق توانائی بحران کے باعث ٹیکسٹائیل ملز فعال نہیں ہوئی ہیں جس کے باعث روئی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ عالمی منڈی میں روئی کی فی پاونڈ قیمت چھ سینٹس کمی کے بعد پچاسی اعشاریہ پندرہ سینٹس پر فروخت ہو رہی ہے۔