پاکستان (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی ارادے کو رواں ماہ کے اختتام پر چھبیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر واپس کریگا۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرض کی واپسی جاری ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق اٹھائیس جون کو پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کو اسٹیند بائی ایگریمنٹ کی پندرہویں اور سولہویں قسط کی مد میں پچیس کروڑ ڈالر ادا کرئے گا۔
جب کہ آئی ایم ایف کی ایکسٹنڈیڈ کریڈٹ فیسیلٹی کے تحت ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔ آئندہ مالی سال میں پاکستان کو آئی ایم ایف کو تین ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے۔ ماہرین کے مطابق قرض واپس کئے جانے سے ملک کے کم ہوتے زرمبادلہ ذخائر اور روپے پر دبا پڑسکتا ہے۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر اسوقت چار سال کی کم ترین سطح پرہیں