لاہور (جیوڈیسک) غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کے اس سال بھی پاکستان کے دورے کے امکانات بالکل ختم ہو گئے ہیں ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف سیریز متحدہ عراب امارات میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز اکتوبر نومبر میں کھیلی جا ئے گی۔
جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز دسمبر جنوری میں ہو گی۔ یہ دونوں پاکستان کی ہوم سیریز ہیں جو نیوٹرل مقام پر کھیلی جا ئیں گی۔ پی سی بی نے سیریز کے میچز شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں پی سی بی نے ٹائٹل اسپانسر شپ ، اسٹیڈیم کے اندر اشتہارات اور ریڈیو براڈ کاسٹنگ رائٹس کیلئے پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔