برطانیہ جانے کے لیے سیاحوں کی فیس میں اضافہ

UK

UK

برطانیہ نے پاکستان سمیت چھ ممالک کے سیاحوں کو ہائی رسک قرار دیتے ہوئے برطانیہ میں داخل ہونے سے قبل ویزے کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک برطانوی اخبار کے مطابق حکومت نے رواں سال نومبر سے ایک اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نائیجریا اور کھانے کے سیاحوں سے بھاری ویزہ فیس لی جائیگی۔ اسکیم کے تحت 18 یا اس سے زیادہ کے عمر کے سیاحوں سے 6 ماہ کے وزٹ ویزہ کی فیس 3ہزار برطانوی پاونڈز جبکہ مقررہ مدت سے برطانیہ میں قیام کرنے پر ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

برطانوی وزیرداخلہ تھریسیامے نے یہ اسکیم تیار کی ہے تاکہ برطانیہ میں تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنے میں کنڑول کیا جاسکے۔