صوبائی اسمبلی سیف الرحمن بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے الیکشن سے قبل پاکستان کے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں ہر حال میں پورا کریں گے
Posted on June 24, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما حلقہ پی پی 112 سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیف الرحمن بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے الیکشن سے قبل پاکستان کے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں ہر حال میں پورا کریں گے بجلی گیس کے بحران کے علاوہ دیگر مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈیرہ خواص پور میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا سیف الرحمن بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے جس طرح پہلے دو بار پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے اور ان کے مسائل کو حل کروایا ہے انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی وہ ملک و قوم کے مسائل کو احسن طریقہ سے حل کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ خواص پور پر بھی عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کروایا جا رہا ہے حلقہ پی پی 112 مسلم لیگ کا گڑھ ہے علاقہ کے عوام بلاتفریق اپنے مسائل کے حل کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں سیف الرحمن بھٹی نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن واضح برتری سے کامیابی حاصل کرے گی۔