ملک افضل آف دیونہ بلا شبہ ایک نفیس انسان تھے

گجرات (جمیل احمدطاہر)ملک افضل آف دیونہ بلا شبہ ایک نفیس انسان تھے۔پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما اور ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یو سی دیونہ کے صدر ملک آصف عارف سے انکے خالو جان ملک افضل آف دیونہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے ملک افضل آف دیونہ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انکے بیٹے مظفر افضل ،آصف عارف اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی اورمرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو غم اور دکھ کی اس گھڑ ی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس موقع پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے ہمراہ تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان، کوآرڈینیٹر سید حسن رضا شاہ گیلانی، آفس انچارج انصاف مرکزغلام عباس بھٹہ،اسرار احمد بھی تھے۔