اداکار نشیلا کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

Actor Nashila

Actor Nashila

لاہور (جیوڈیسک) اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار نشیلا کو لاہور کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں کسی بھی فلمی یا سیاسی شخصیت نے شرکت نہ کی۔ لاہور پاکستانی سٹیج کے مشہور فنکار اور اداس چہروں پر مسکان دینے والے اداکار نشیلا نے چالیس سال قبل تھیٹر سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا۔ انہوں نے سیکڑوں ڈراموں میں کام کیا اور ان کے مشہور ڈراموں میں شرطیہ مٹھے اور بشیرا ان ٹربل شامل ہیں۔

مرحوم طویل عرصہ سے شوگر اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور آجکل سروسز ہسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے جہاں اتوار کی شام ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

شوبز کی دنیا سے گلوکار شوکت علی کے علاوہ کسی فلمی یا سیاسی شخصیت نے نشیلا کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی۔ اداکار نشیلا تو اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں مگر ان کی یادیں تاحیات ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔