کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی، 650 پوائنٹس کی کمی

KSE

KSE

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کے فیصلے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ساڑھے چھ سو پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کراچی مارکیٹ میں آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا تاہم کارروائی کے فیصلے کے بعد آنے والے فروخت کے دبا کی وجہ سے ایک وقت میں ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا تھا تاہم آخری لمحات میں ہونے والی خریداری کے باعث مارکیٹ میں کچھ ریکوری دیکھی گئی۔ اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار اڑتالیس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چھتیس کروڑ تیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔