کراچی (جیوڈیسک) سونے کی قیمت پچاس ہزار روپے تولہ سے نیچے آ گئی جو دو سالوں کی کم ترین سطح ہے۔ صرف جون کے دوران نرخوں میں بیالیس سو روپے فی تولہ کمی ہوئی۔ کراچی عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں گیارہ ڈالر کمی سے بارہ سو 83 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
جس کی وجہ سے پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ سونے کی قیمت مزید تین سو روپے تولہ کمی سے انچاس ہزار آٹھ سو روپے تولہ پر آ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے کمی سے بیالیس ہزار چھ سو پچاسی روپے ہو گئی۔