ملک کی 4 بڑی گیس فیلڈز سالانہ مرمت کے لئے بند

Gas Fields

Gas Fields

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کی 4بڑی گیس فیلڈز سالانہ مرمت کے لئے بند کردی گئی ہیں،، ترجمان سوئی ناردرن کمپنی اویس باجوہ کے مطابق پنجاب زون ٹو کی صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو آج صبح 6 بجے سے گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلیے بند کر دی گئی ہے۔

جو گیس فیلڈز سالانہ مرمت کیلیے بند کی جارہی ہیں ان میں مول، ساون، تاجل اور گرگری شامل ہیں ،ترجمان کے مطابق زون ٹو میں فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان گوجرنوالہ ،گجرات، اسلام آباد اور راولپنڈی شامل ہیں۔ نیا شیڈول اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔