کوئٹہ : بولان میڈیکل کمپلیکس کھول دیا گیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کا سب سے بڑا ھسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس آج سے کھول دیا گیا۔ ھسپتال کو پندرہ جون کے خودکش دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کے بعد بند کردیا گیا تھا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس کے مطابق ھسپتال کی 80 فیصد سروس بحال کر دی گئی ھے۔

بقیہ شعبے بھی مرمت کے بعد جلد کھول دیے جائیں گے۔ پندرہ جون کو بی ایم سی کی بندش کے بعد ھسپتال کے وہ تمام ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف جو صوبائی سنڈیمن ھسپتال میں ڈیوٹیاں انجام دے رہے تھی ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فرائض معمول کے مطابق سنبھال لیں۔