مشرف پرغداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان دہشتگردوں کا امن پسندوں کیلئے گھٹنے ٹیکنے کا پیغام ہے

کراچی : پرویز مشرف پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کے حکومتی اعلان کو نواز شریف کا انتقامی فیصلہ قرار دیتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام پاکستان کے قاتلوں اور دہشتگردوں سے مذاکرات کا مطالبہ کرنے ملک توڑنے کی باتیں کرنے والوں کو گلے لگانے بیرونی آقاؤں کے مفادات کیلئے مفید قومی منصوبوں کو معطل کرنے اور ڈیل کے ذریعے اقتدار میں آکر دہشتگردوں کو فری اسپیس کی فراہمی کے ذریعے زیارت ریذیڈنسی کی تباہی و خود کش حملوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے اور دہشتگردی کو کنٹرول کرنے کی بجائے۔

نانگاپربت تک شدت پسندوں کی رسائی اور سیاحوں کی ہلاکت کے بعد مگر مچھ کے آنسو بہانے والوں کی جانب سے جانب سے قیام امن کیلئے دہشتگردوں اور دہشتگردی کیخلاف سینہ سپر ہوجانے والے سابق آرمی چیف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان افواج پاکستان کو اپنے سامنے سرنگوں کرنے کی سازش ہی نہیں بلکہ دہشتگردوں کی طاقت کے اظہار کے ذریعے امن پسندوں کو گھٹنے ٹیکنے کا پیغام دینا بھی ہے جس کیخلاف مسلح افواج ہی کی نہیں بلکہ دنیا کی تمام امن پسندوں قوتوں کے کردار کی ادائیگی لازم ہوچکی ہے بصورت دیگر دنیا دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گی۔