صدر زرداری کا نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے آموں کا تحفہ

Mangoes Gift

Mangoes Gift

کراچی (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے لئے آم کی پیٹیاں تحفے میں بھجوائی ہیں۔ صدر آصف زرداری کی جانب سے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو آم کی پچاس پیٹیاں بھجوائی گئی ہیں۔

یہ آم صدر زرداری کے نواب شاہ میں قائم فارم کے ہیں۔ صدر آصف زرداری کی جانب سے آم کی پیٹیاں بلاول ہاوس لاہور سے جاتی عمرہ بھجوائی گئیں۔