چیمپینز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، مصباح الحق بھی شامل

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

لندن (جیوڈیسک) چیمپینز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ چیمپینز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں مصباح کی پوزیشن میں بہتری آ گئی ہے اور پاکستانی کپتان دسویں سے نویں نمبر پر آ گئے جبکہ بولرز میں سعید اجمل کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔