آئی سی سی ون ڈے رینکنگ : مصباح کی پوزیشن بہتر، پاکستان کا چھٹا نمبر

ICC One Day

ICC One Day

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں مصباح الحق کی پوزیشن مزید بہتر ہوگئی، بولرز میں سعید اجمل بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔ مصباح کو مزید ترقی مل گئی، کپتان ایک درجہ آگے نکل گئے، نئی رینکنگ میں مصباح کا نواں نمبر ہے، بیٹسمینوں میں دور دور تک کوئی اور پاکستانی نہیں، اے بی ڈی ویلیئرز بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

ہاشم آملہ دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولرز میں سنیل نارائن کا پہلا نمبر ہے۔ سعید اجمل کی دوسری پوزیشن کو کوئی نہیں ہلا سکا۔ آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، حفیظ کا دوسرا اور رویندرا جدیجا کا تیسرا نمبر ہے۔ ٹیم رینکنگ میں بھارت 123 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی میں تینوں میچ ہارنے والی پاکستان ٹیم بدستور چھٹے نمبر پر ہے، مگر 3 پوائنٹس گنوا بیٹھی۔