بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور انتالیس سال کی ہو گئیں

Karisma Kapoor

Karisma Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور انتالیس سال کی ہو گئی، اداکارہ سالگرہ کا دن اپنی فیملی کے ساتھ منا رہی ہیں۔ممبئی میں پیدا ہونے والی کرشمہ کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز”پریم قیدی”سے کیا، انیس سو چھیانوے میں اداکارہ نے عامر خان کے مقابل راجہ ہندوستانی میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس فلم نے کرشمہ کو شہرت کے بلندیوں پر پہنچا دیا۔انہوں نے دل تو پاگل ہے،بیوی نمبرون، راجہ بابو اور ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی کامیاب فلمیں بالی وڈ کو دیں۔ دو ہزار تین میں بھارت کے معروف بزنس مین سنجے کپور کے ساتھ شادی کر کے وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔