دہشتگردوں نے پاکستان میں رہی سہی سیاحت کا خاتمہ کر دیا

Tourism

Tourism

پاکستان (جیوڈیسک) کوہ ہمالیہ کے سائے تلے پہاڑی چوٹیاں سر کرنے میں مصروف چالیس غیر ملکی کوہ پیمائوں کو مہم ادھوری چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔ چند دہشتگردوں نے کوہ پیمائی کی جنت کو دوزخ بنا دیا۔ نانگا پربت کے بیس کمیپ میں سوئے مہم جوئوں کو معلوم بھی نہ تھا کہ یہ ان کی ابدی نیند بھی آسکتی ہے۔

ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق رات گئے پندرہ سے بیش دہشتگرد نیم فوجی دستوں کی وردیاں پہنے کیمپوں میں گھسے اور غیر ملکی سیاحوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ بعض کوہ پیمائوں کے سروں میں انتہائی قریب سے گولی ماری گئی۔

سیاحوں پر حملے کی دو کالعدم گروپوں ذمہ داری قبول کی ہے۔ جو گائڈ زندہ بچ گیا اس نے سب سے پہلے اپنے ٹور آپریٹرز کو واقعہ سے آگاہ کیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ غیرملکی سیاحوں کی صرف ایک بار رجسٹریشن ہوئی تھی۔ اس دہشتگردی کا نتیجہ یہ نکلا کے حکومت بجائے سیاحوں کو سیکورٹی فراہم کرتی اس نے کوہ پیمائوں کو مہمیں ہی ادھوری چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔