فیصل آباد : سسرالیوں کے ہاتھوں جلنے والی خاتون دم توڑ گئی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلنے والی خاتون دم توڑ گئی، خاتون نجم النسا کو خاوند اور ساس نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ فیصل آباد کے علاقے جمیل ٹائون میں خاوند اور ساس نے بہو کو پٹرول ڈال کر آگ لگا دی تھی۔ آگ لگنے سے 30 سالہ نجم النسا بری طرح جھلس گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ساس اور بہو کے درمیان کئی سال سے گھریلو تنازع چلا آرہا تھا۔ نجم النسا کی شادی پانچ سال قبل جمیل ٹائون کے ہی رہائشی عمران سے ہوئی تھی جو دو روز قبل ہی لندن سے واپس آیا تھا۔ خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ آگ منصوبے کے تحت لگائی گئی۔