شب برات کے موقع پر پھولوں کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں، گل فروشوں کے کاروبار چمک اٹھا توہیں شہری مہنگائی سے بے حال ہوگئے۔ شب برات کے موقع پرپھول کی مانگ میں جہاں اضافہ ہواہے تووہیں پھول فروشوں نے موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئے پھولوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔ شہرکے مختلف علاقوں پھول 300 روپے اور اس سے زائد پرفروخت کیے جارہے ہیں۔
شہری کہتے ہیں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے عوامی حکومت کے دعوے بھی محض دعوئے ہی ثابت ہوئے۔ پھول فروش کہتے ہیں کہ انھیں پھول مہنگے داموں ملتاہے جسکی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوتاہے۔
مہنگے داموں پھول فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی حکومت کی جانب سے کاروائی بھی کی گئی۔ شب برات ایک ایسا موقع ہے جب لوگوں کی بڑی تعداد خصوصی طور پر عبادات کے اہتمام کے علاوہ اپنے پیاروں کی قبروں پر بھی جاتی ہے لیکن پھول فروش اس موقع کو بھی منافع خوری میں تبدیل کردیتے ہیں۔