پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سخت گرمی کے باوجود بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ہلکان کردیاہے۔بجلی کے ساتھ پانی بھی غائبہے۔ پشاور کے گلبہار، رشیدآباد، حیات آباد اور دیگر علاقے لوڈشیڈنگ سے ذیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
پشاور کے شہری علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کردی جاتی ہے۔ جبکہ دیہی علاقوں میں 14 سے 16 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ نواحی علاقے متنی، بڈھ بیر اور چمکنی میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی نہیں ہوتی۔ بجلی کی بندش سے ٹیوب ویل بھی بندہیں اور شہر کے اکثر علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت ہے۔