پی ایس ڈی پی کے تحت 203 ارب روپے کے فنڈز جاری

PSDP

PSDP

رواں مالی سال 2012-13 کے دوران ساڑھے گیارہ ماہ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے 203 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے، یہ فنڈز مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 11سو 41 ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کئے گئے، پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 201-13 میں 21 جون2013 تک بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی کے 346 جاری اور نئے منصوبہ جات کیلئے 107.9 ارب روپے جبکہ سماجی شعبہ کے 718 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 87.6 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کیمطابق رواں مالی سال میں متفرق 77 متفرق شعبہ جات کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2.5 ارب روپے کے فنڈز جبکہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اورتعمیر نو کے منصوبوں کیلئے ایرا کو5 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے، جاری مالی سال کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 234 ارب روپے کا نظرثانی شدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

پلاننگ کمیشن فنڈز کے اجرا کیلئے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 20 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 20 فیصد اور تیسری سہ ماہی کے دوران 25 فیصد جاری کئے گئے اور اب آخری سہ ماہی کے دوران بچ جانے والے 35فیصد فنڈز کے اجرا کو یقینی بنایا جائے گا۔