لندن (جیوڈیسک) میٹرو پولیٹن پولیس لندن کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے،گرفتار ملزم کو گزشتہ روز ہیتھرو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جسے تفتیش کیلئے مغربی لندن میں واقع پولیس ہیڈ کورٹرز منتقل کیا گیا جہاں اب بھی ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق اگلے 12 گھنٹے میں فیصلہ کیا جائیگا کہ ملزم کو رہا کردیا جائے یا ضمانت پر رہا کر دیا جائے۔ قوانین کے مطابق پولیس 36 گھنٹے تک تحقیقات کیلئے ملزم کو حراست میں رکھ سکتی ہے۔