چینی، سیمنٹ اور زیوارت کی برآمدات میں اضافہ

Exports

Exports

رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران چینی, سیمنٹ اور زیوارت کی برآمدات میں مجموعی طورپر ایک اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مئی کے دوران دس ارب انتالیس کروڑ ڈالر مالیت کی چینی، سیمنٹ اور زیوارت برآمد کیے گئے۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران دس ارب تئیس کروڑ ڈالر مالیت کی مذکورہ اشیا برآمد کی گئی تھیں، اعداد و شمار کے مطابق باقی دیگر اشیائے خوردنوش کی برآمدات گیارہ ماہ کے مذکورہ بالا عرصہ کے دوران گیارہ فیصد اضافے کے ساتھ چارارب چونتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالررہیں جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران تین ارب نوئے کروڑ ڈالر رہیں