پاکستان (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان میں اپنے قیام کے دورانیہ میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا ہے وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کا ایک دور ختم ہو چکا ہے۔
جس میں آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول کے لئے اہم شرائط پر مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اٹھائیس جون سے شروع ہوگا جس میں پالیسی لیول مذاکرات متوقع ہیں۔ جیفری فرینک کی سربراہی میں یہ وفد چار جولائی تک پاکستان میں موجود رہے گا